Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان زندہ باد کا نعرہ سن کر سکون ملتا ہے : سرفرازاحمد

پاکستان زندہ باد کا نعرہ سن کر سکون ملتا ہے : سرفرازاحمد
July 17, 2017

 کراچی (92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سن کر سکون ملتا ہےجلد ہی پاکستان کے میدانوں میں بھی پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،تقریب سے خطاب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ سن کر سکون ملتا ہے، جلد ہی پاکستانی میدانوں میں بھی یہ نعرے گونجیں گے۔ پی آئی اے کے اسپورٹس ہیڈ شعیب محمد کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا پی آئی اے کھلاڑیوں کی پہچان ہوا کرتا تھا لیکن آج ایسا نہیں۔ ساسا کے جنرل سیکرٹری صفدر انجم نے کہا کہ سرفراز کا ساسا کا ممبر بننا اعزاز کی بات ہے، صدر عقیل احمد نے امید ظاہر کی کہ اب کرکٹ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔