پاکستان، زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی، سیریز سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی: شاہد آفریدی

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اورزمبابوے ٹی ٹونٹی سریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج کی گئی۔ کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں وہ ہی کھلاڑی رہے گا جو پرفارمنس دکھائے گا۔
تقریب میں میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیریز سے پاکستان کو آئندہ برس ہونے والے عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے مدد ملے گی۔
شعیب ملک اور محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی کو سراہتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں کے کمبی نیشن سے ٹیم مضبوط ہو گئی ہے۔
دوسری جانب زمبابوے ٹیم کے کپتان ایلٹن چینگمبرا کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم سیریزمیں بہترین اور حیران کن پرفارمنس دے گی۔