Wednesday, October 5, 2022

پاکستان رینجرز ٹریننگ اسکول کراچی میں ، پاسنگ آؤٹ پریڈ، 966 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے

پاکستان رینجرز ٹریننگ اسکول کراچی میں ، پاسنگ آؤٹ پریڈ، 966 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے
 کراچی (92 نیوز) پاکستان رینجرز ٹریننگ اسکول کراچی میں 27 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں 966 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے ۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو سلامی پیش کی گئی ۔ سلامی پیش کرتے ہوئے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں نے دہشتگردوں سے نمٹنے کا شاندار عملی مظاہرہ پیش کیا ۔  پاکستان رینجرز ٹریننگ اسکول ، کراچی ، پاسنگ آؤٹ پریڈ، 966 اہلکار ، پاس آؤٹ مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا سندھ میں رینجرز کی کاوشیں امن کی صورت میں سامنے آئی ہیں اور 19 ہزار سے زائد آپریشن کے دوران گینگسٹرز کو انجام تک پہنچایا ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے ۔