Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ریلوے کا پارسل ایکسپریس چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا پارسل ایکسپریس چلانے کا اعلان
February 5, 2016
  لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے ترقی کی ایک اور منزل طے کرنے کا اعلان کیا ہے ، ریلوے نے بزنس مینوں کے سامان کی نقل و حرکت کیلئے پارسل ایکسپریس چلانے کا خصوصی اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے نے کاروباری حضرات کے سامان کی نقل و حمل کیلئے تیز ترین ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ ٹرین  دس فروری کو فیصل آباد ،لاہور سے کراچی چلائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹرین تیرہ ڈبوں پر مشتمل ہوگی اور ضرورت پڑنے پر تعداد بڑھائی بھی جاسکے گی ۔