Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ریلوے میں مستقل ہونے والے 250 ملازمین سے متعلق سروسز ٹربیونل کا فیصلہ معطل

پاکستان ریلوے میں مستقل ہونے والے 250 ملازمین سے متعلق سروسز ٹربیونل کا فیصلہ معطل
July 13, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان ریلوے میں عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی مستقلی سے متعلق سماعت میں سپریم کورٹ نے مستقل ہونے والے 250 ملازمین سے متعلق سروسز ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عارضی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں۔ عارضی بھرتی ہونے والے ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں۔ ریلوے میں اسی وجہ سے تو اتنے حادثات ہوتے ہیں۔ ریلوے میں اب بھی ہر مہینے سینکڑوں کی تعداد میں عارضی بھرتیاں ہوتی ہیں۔ سیاسی تقرریوں نے ریلوے کوتباہ کر دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام سیاسی بھرتیاں کر کے پھر انہیں مستقل کرنے کیلئے سیاسی بنیادوں پر پالیسی بناتے ہیں۔ ریلوے ایک حکومتی ادارہ ہے تو پھر بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کیوں کی جاتی ہیں۔ ریلوے کی 80 فیصد آمدن تنخواہوں اور پنشن میں چلی جاتی ہے۔