Tuesday, October 4, 2022

پاکستان ریلوے عید الاضحیٰ پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلائے گی

پاکستان ریلوے عید الاضحیٰ پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلائے گی
 کراچی (92 نیوز) پاکستان ریلوے عید الاضحیٰ پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلائے گی۔ مسافروں کے بے پناہ رش اور ڈیمانڈ کی وجہ سے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلی اسپیشل ٹرین 28 جولائی کو کراچی سے براستہ فیصل آباد اور سرگودھا سے ہوتے ہوئے راولپنڈی تک چلائی جائے گی ۔ دوسری اسپیشل ٹرین 29 جولائی کو کراچی سے براستہ فیصل آباد، وزیرآباد سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی ۔ تیسری اسپیشل ٹرین 30 جولائی کو کراچی سے براستہ ساہیوال لاہور تک جائے گی ۔ تینوں اسپیشل ٹرینوں کا ٹائم اور شیڈول کل جاری کیا جائے گا۔