Saturday, July 27, 2024

پاکستان روس کے ساتھ مزید جنگی مشقیں کرنے کا خواہاں ہے: ایڈمرل ذکااللہ

پاکستان روس کے ساتھ مزید جنگی مشقیں کرنے کا خواہاں ہے: ایڈمرل ذکااللہ
February 12, 2017
کراچی(92نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہناہےپاکستان روس کے ساتھ مستقبل میں بھی مزید جنگی مشقیں کرنے پر غور کررہاہے۔اس حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں ہے پاک بحریہ کے سربراہ نے یہ بات مشہورروسی جریدے سپوتنک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی۔ تفصیلات کےمطابق عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنےکا بھارتی پروپیگنڈا ایک بار پھر ناکام ہوگیا ، پاکستانی پانیوں میں جاری سنتیس ممالک کی مشترکہ مشقیں بھارتی واویلے کا منہ توڑ جواب ہیں۔ پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ذکااللہ نے ان مشقوں کا معائنہ کیا اس سے قبل انہوں نےروسی جریدے سے خصوصی گفتگو کی اور یہ انکشاف کیا ہے کہ مزید پاک روس مشترکہ جنگی مشقوں کےلئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ختمی مراحل میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت ہی خوش ہیں کہ پہلی بار روس ان مشقوں میں شریک ہے۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان روس کے ساتھ ہر قسم کی مشترکہ جگی مشقیں کرنے جارہاہے بس تاریخ طے ہونا باقی ہے۔ امن مشقوں کی پاکستان دوہزار سات سے میزبانی کررہاہےجس میں روس پہلی بار شریک ہوا ہے یہ مشقیں چودہ فروری تک جاری رہیں گی۔