پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکا ہے، میجر جنرل بابر افتخار
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کہتے ہیں کہ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکا ہے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی اس حقیقت کو یقینی بنائیں۔
نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا، پاکستان کو دو دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا رہا، دہشت گردوں نے ملک کے تشخص کو بہت نقصان پہنچایا، فلم فیسٹیول سے ملک کا بیرون ملک مثبت امیج اجاگر ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بولے کہ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز رکھا ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس کا 60 فیصد حصہ نوجوان آبادی پر مشتمل ہے۔ نیشنل امیچیور شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمز بنائیں گے، ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
اُنہوں نے کہا، جیتنے والے 15 نوجوان کیلیفورنیا میں سکالرشپ پر فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کریں گے۔ مزید کہا کہ فیسٹیول کی سرپرستی کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری اور انکی ٹیم کا ممنون ہوں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ، ڈی جی آئی ایس پی آر تقریب میں آمد پر وزیراعظم عمران خان کا بھی خصوصی شکرگزار ہوں۔