Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کام کرے، امریکا کا پھر ڈومور کا مطالبہ

پاکستان دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کام کرے، امریکا کا پھر ڈومور کا مطالبہ
July 20, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے پاکستان سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا، یو این فہرست میں دہشت گرد قرار دیئے گئے کمانڈرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے فیٹف کے حوالےسے پاکستان کی نمایاں کاکردگی کوبھی سراہا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا، پاکستان نے عالمی برادری کے ستائیس میں سے چھبیس خدشات کو دورکردیا، افغانستان میں امن کے لیے بھی پاکستان کا کردار اہم ہے۔