Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان دہشتگردوں کو ملک اور خطے میں دہشت گردی سے روکے : امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان دہشتگردوں کو ملک اور خطے میں دہشت گردی سے روکے : امریکی محکمہ خارجہ
August 17, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا پھر بھارت کی زبان بولنے لگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو ملک کے اندر اورخطے میں کارروائی سے روکے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے پاکستان سے ڈو مور کے مطالبات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ پہلے پاکستان میں تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اب خطے میں دہشت گردوں کو کارروائی سے روکنے کا کہہ دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو ملک کے اندر اور خطے میں دہشت گردی سے روکے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی کے معاملے پر مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات دونوں ملکوں‘ خطے اور امریکا کے مفاد میں ہیں۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان وسیع تعاون اور جامع مذاکرات کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔