Saturday, July 27, 2024

پاکستان جہاں سے چاہے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرسکتاہے : جان کربی

پاکستان جہاں سے چاہے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرسکتاہے : جان کربی
May 4, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکا  دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستانی فیصلوں کی  بنیاد پر اس کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کریگا اور انسداد دہشت گردی  کیلئے پاکستان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان جہاں سے چاہے اپنی دفاعی ضروریات پوری کر سکتا ہے اور امریکا  پاکستانی فیصلے کا احترام کریگا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ سرتاج عزیز   کے دوسرے ملک سے طیارے لینے کے بیان پر امریکاکے پاکستان سے تعلقات متاثر ہوں گے۔ جان کربی نے کہا خطے میں دہشت گردی  کے خلاف پاکستان سے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور امریکا ان تعلقات کو کھونا نہیں چاہتا اور  دفاعی ضروریات کے حوالے سے پاکستانی فیصلوں کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے سرتاج عزیز کی طرف سے امریکی امداد کو مونگ پھلی کہنے پر بھی کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا امریکا کئی سال سے پاکستان کو انسداد دہشت گردی  کیلئے امداد دے رہا ہے۔