Saturday, July 27, 2024

پاکستان جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا: سرتاج عزیز

پاکستان جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا: سرتاج عزیز
April 13, 2016
انقرہ (نائنٹی ٹو نیوز) اسلامی سربراہی کانفرنس کے کشمیر رابطہ گروپ کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کر لیا۔ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاکستان جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔ انقرہ میں ہونیوالی اسلامی سربراہی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی۔ اجلاس کی صدارت اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل کے جموں کشمیر کیلئے خصوصی نمائندے عبداللہ عالم نے کی۔ اجلاس میں آذر بائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے علاوہ سعودی عرب اور نائیجریا کے نمائیدوں نے شرکت کی جبکہ ترک وزیر خارجہ نے مصروفیات کے باوجود اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔