Tuesday, September 17, 2024

پاکستان جانا چاہتا ہوں مگر عدالتی فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی ، پرویز مشرف

پاکستان جانا چاہتا ہوں مگر عدالتی فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی ، پرویز مشرف
June 11, 2018
دبئی ( 92 نیوز) سابق آرمی چیف و صدر پاکستان پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان جانا چاہتا ہوںمگر عدالتی فیصلہ سمجھ میں نہیں آرہا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہا گیا ہے واپس آجاؤ گرفتار نہیں کیا جائے گا دوسری جانب عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ  عدالت الیکشن تک میرا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنےکا حکم دےاورگرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے۔ کارگل کا کریڈٹ لیتا ہوں نواز شریف بزدل انسان ہے، آج کارگل ہمارے پاس ہوتا تو بھارت  کو ناکوں چنے چبوا سکتے تھے۔