پاکستان تپ دق کےشکارممالک میں چوتھے نمبر پرہے:سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرمملکت برائےصحت سائرہ افضل تارڑنے ٹی بی کےخلاف موثرحکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ عوامی شعور بیدار کرنے سے اس مہلک بیماری پرقابوپانا آسان ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے منقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں تب دق کےشکارممالک میں چوتھےنمبرپرہےجولمحہ فکریہ ہے۔
عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں سینٹرز کھولے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2001 سے اب تک تقریبا21 لاکھ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اورحکومت ملک میں ٹی بی کے مکمل خاتمے کیلےٴ بھرپور طریقے سے کوشاں ہے۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے حکومت اورپرایئویٹ سیکٹرکومل کرکام کرنا ہوگا۔
ٹی بی کے خاتمے کےلیےسب سے اہم کام عوام میں آگاہی پیدا کرنا اورمریضوں کومفت علاج کی طرف راغب کرنا ہے۔