Saturday, July 27, 2024

پاکستان تعلیم اور صحت کے شعبوں کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرے: صدر ورلڈ بنک

پاکستان تعلیم اور صحت کے شعبوں کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرے: صدر ورلڈ بنک
February 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عالمی بنک کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان تعلیم اورصحت کے شعبوں کے لیے زیادہ بجٹ مختص کرے ۔ پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کواہم کردارادا کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔ ملکہ ہالینڈ کہتی ہیں کہ پاکستان کو معاشی ترقی کے سفرمیں عام آدمی کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ تفصیلات کےمطابق عالمی بنک کے صدر جم یانگ کنگ نے اسلام آباد میں عالمی مالیاتی شمولیت کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تین سال کے عرصے میں معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے عام آدمی کو مالیاتی شمولیت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہیئں۔ اس سے کرپشن کم ہوگی تعلیم اورصحت کے شعبوں کے لیے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے۔ ملکہ ہالینڈ میگزیما نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے ترقی کی اس دوڑ میں عام آدمی کونہیں بھولنا چاہیئے عام آدمی کو ترقی کے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہیئں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری مںصوبے سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی معاشی ترقی کے اس سفر میں غریب اور نادار افراد کی حالت بہتر کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے مستحقین کے تعداد رواں سال 53 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔