Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیرجلسوں کاشیڈول جاری

پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیرجلسوں کاشیڈول جاری
March 4, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیرجلسوں کاشیڈول جاری کر دیاگیا۔

پی ٹی آئی 9مارچ کو شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں جلسہ  کرے گی جب کہ ایک دن کے آرام کے بعد 11مارچ کو فیصل آباد میں میدان سجے گا۔

گجرات میں جلسہ 13 مارچ جبکہ جہلم اور چکوال میں جلسہ 14 مارچ کو ہوگا۔

پی ٹی آئی 15مارچ لو ملتان،16 مارچ کو گوجرانوالہ اور 17 مارچ کو لاہور میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی ۔

کراچی میں پی ٹی آئی دو جلسے 19اور 20 مارچ کو کرے گی ۔ کپتان 30 مارچ کو قصور میں اننگز کھیلیں گے ۔