Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے نامزد

پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے نامزد
August 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آہستہ آہستہ اپنے پتے کھولنے شروع کر دیئے ۔ عام انتخابات 2018 میں کامیابی کے بعد اب  کپتان نے صوبوں کے وزیر اعلیٰ کا اعلان کر نا شروع کر دیا ہے ۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کی باگ دوڑ محمود خان کو تھمانے کا فیصلہ کر لیا، محمود خان حلقہ پی کے 9 پر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں ۔  وہ پی تی آئی کی پشاور میں سابق حکومت میں  صوبائی وزیر آبپاشی ، کھیل  و سیاحت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں ۔ محمود خان 1972 میں سوات کے علاقہ مٹہ میں پیدا ہوئے ، میٹرک تک تعلیم پشاور سے حاصل کی بعد میں زرعی یونیورسٹی پشاور سے زراعت میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل ۔ محمود خان نے 2007 میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور مٹہ کے یو سی ناظم منتخب ہوئے ، 2013 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے ۔