Saturday, July 27, 2024

پاکستان تحریک انصاف کا اتوار کو مال روڈ پر جلسے کا اٹل فیصلہ، حکومت کشمکش کا شکار

پاکستان تحریک انصاف کا اتوار کو مال روڈ پر جلسے کا اٹل فیصلہ، حکومت کشمکش کا شکار
April 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تاحال تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی مگر پی ٹی آئی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ مال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر یکم مئی کے جلسے کے حوالے سے بینرز اور فلیکسز لگا دی گئی ہیں۔ چئیرنگ کراس پر تحریک انصاف نے یکم مئی کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی تیاریوں کے سلسلے میں مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیووارڈ پر پی ٹی آئی کے بینرز اور فلیکسز  لگا دی گئی ہیں جبکہ فیصل چوک پر بڑے سپیکرز اور جنریٹرز بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دبائو پڑنے پر ہی حکومت کام کرتی ہے یہ جلسہ ضرور ہونا چاہیے۔ دوسری جانب بعض شہریوں کی رائے میں قومی مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل کیے جانے چاہئیں، ایسے جلسے صرف عوام کی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق مال روڈ پر دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باعث جلسے جلسوں پر پابندی ہے مگر تحریک انصاف کسی طرح پیچھے ہٹنے کو دکھائی نہیں دیتی۔