Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 31 پشاور کی سیٹ جیت لی ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 31 پشاور کی سیٹ جیت لی ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
July 25, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 31 پشاور کی سیٹ جیت لی ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی شوکت علی نے  اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو 32 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پی ٹی آئی کے امیدوار  تمام 256 پولنگ اسٹیشنوں سے 72 ہزار 822 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور 40ہزار 372 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق کے مطابق این اے 31 کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے محمد صدیق پراچہ  1922 ووٹ لے کر تیسرے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے اخونزادہ عرفان اللہ شاہ 1232 ووٹوں کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔ این اے 31 پشاور میں  رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 3لاکھ 90 ہزار 211 ہے ۔