Tuesday, October 4, 2022

پاکستان تحریک انصاف نے آئی ٹی پالیسی کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے آئی ٹی پالیسی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں پی ٹی آئی نے اپنی آئی ٹی پالسی کا اعلان کر دیا ۔ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ،برآمدات میں اضافہ اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو آئی ٹی پالیسی کا اہم جزو بنایا گیا ہے ۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان کا ویڈیو پیغام چلایا گیا جس میں عمران خان نے کہا کہ روزگار کی فراہمی، اور کرپشن کا خاتمہ ایک چیلنج ہے۔ پی ٹی آئی تمام محکموں میں ای گورنس کا نظام لا کر کرپشن پر قابو پانا چاہتی ہے۔ آئی ٹی پالیسی تقریب میں اسد عمر نے خطاب میں کہا کہ حکومت کو 2 ملین ڈالڑ خسارہ ایک سال میں تھا جو اب ایک ماہ میں ہو رہا ہے۔ پاکستان بیل آوٹ پیکج کی طرف دیکھ رہا ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کی فراہمی ہی آئی ٹی پالیسی کی بنیاد ہیں۔ ایکسپورٹ کا ہدف کو بڑھا کر 10 بلین ڈالر رکھا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سائبر سیکورٹی بل کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ یہ آئی ٹی پالسیی پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے اور اس کی  بہتری کے لیے تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ ایکسپورٹ کے لیے 5 نالج کلسٹرز بنائیں گے۔ سرمایہ کاری نجی کمپنیاں کریں گی ، حکومت سہولیات فراہم کریں گی۔ آئی ٹی شفافیت پیدا کرنے کے لیے ٹول ہے۔ جہاں شفافیت ہو گی وہاں کرپشن ختم ہو جائے گی۔