Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان تحریک انصاف حکومت سازی کےلئے مضبوط پوزیشن میں آگئی

پاکستان تحریک انصاف حکومت سازی کےلئے مضبوط پوزیشن میں آگئی
August 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت عظمیٰ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نمبر 177 ہوگئے ،  پارٹی کل پارلیمانی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ آزاد امیدواروں کی شمولیت اور مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی کےلیے مضبوط پوزیشن میں آگئی  ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018 میں 115 نشستیں جیتیں  جبکہ اتحادیوں، خواتین کی مخصوص اور اقلیتوں کی نشستوں کو ملا کر تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 177 کے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں بھرپور پارلیمانی طاقت کامظاہرہ کیا جائے گا ، عمران خان کی بطور وزارت عظمیٰ کے امیدوار نامزدگی بھی ہوگی۔ آزاد امیدواروں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، بنی گالہ میں حکومت سازی کےلیے مشاورت کے بعد اب پارلیمانی پارٹی 6 اگست کو نجی ہوٹل اسلام آباد میں بیٹھک لگائے گی۔