Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے: بین الاقوامی فٹ بالرز

پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے: بین الاقوامی فٹ بالرز
July 9, 2017

 لاہور(92نیوز) بین الاقوامی فٹ بالرز نے پاکستان کوکھیلوں کے لئے محفوظ ملک قراردے دیاکہتے ہیں  فٹ بال کے فروغ کے لئے دنیا کی کاؤنٹیز پاکستان آئیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں نیوز کانفرنس سے خطاب میں بین الاقوامی  فٹ بالرز نے کہا کہ  پاکستان فٹ بال کے لئے محفوظ ملک ہےیہاں کھیلنے کابہت مزہ آیا۔ عالمی شہرت یافتہ فٹ بالررونالڈینونے کہا پاکستان میں فٹ بال کاٹیلنٹ ہےتھوڑی سی محنت چاہئے، رائن گگز نے نیوزکانفرنس کاآغاز ’’پاکستان زندہ باد‘‘کانعرہ لگاکر کیا ،اس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک شانداراورمحفوظ ملک ہے،غیرملکی ٹیموں کایہاں آناچاہئے۔ انٹرنیشنل فٹ بالرز شاندارمیزبانی پر پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھتے رہےوہ پاکستان میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی تعریف کئے بغیر بھی نہ رہ سکے۔