Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان بیس بال فیڈریشن گرائونڈ حاصل کرنے میں کامیاب، ٹیم کی بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ تک رسائی

پاکستان بیس بال فیڈریشن گرائونڈ حاصل کرنے میں کامیاب، ٹیم کی بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ تک رسائی
May 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان بیس بال ٹیم نے بغیر گراؤنڈ کے اپنی محنت کے بل بوتے پر امریکہ میں ہونے والے بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ تک رسائی حاصل کی اور اس میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن گراؤنڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تاکہ تیاری بھرپور ہو سکے۔ پاکستان کے پہلے بیس بال گراؤنڈ کا افتتاح فیڈریشن کے سربراہ شوکت جاوید نے کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گراؤنڈ کے مل جانے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ بیس بال ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان کی تیاری کے لیے وقف شدہ گراؤنڈ کا میسر ہونا فائدہ دے گا اور وہ اسرائیل کو ہرانے کی بھرپور خواہش کے ساتھ تیاریاں کر رہے ہیں۔ گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پاکستان وائٹ اور گرین میں ایک میچ بھی کھیلا گیا۔ پاکستان بیس بال ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسرائیل کے علاوہ برازیل کا بھی سامنا کرنا یو گا جنہیں شکست دینے کی صورت میں مرکزی راؤنڈ میں رسائی مل جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔