Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان بھر میں کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا

پاکستان بھر میں کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان بھر میں کورونا وائرس مزید 10 افراد کی جان لے گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران 457 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 اموات کے بعد کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 466 ہو گئیں جبکہ ایک ہزار 234 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 296 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 2 کروڑ 8 لاکھ 79 ہزار 87 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مجموعی کیسز 12 لاکھ 74 ہزار 17 تک پہنچ گئے۔

ترجمان این سی او سی کے مطابق ملک بھر 24 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ 15 ہزار 562 افراد کو کورونا ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز دی گئی جبکہ 3 لاکھ 73 ہزار 474 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 198 افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔