Thursday, September 19, 2024

پاکستان بھارت کیساتھ میچ کو موہالی یا کولکتہ منتقل کرانا چاہتاہے : بھارتی میڈیا

پاکستان بھارت کیساتھ میچ کو موہالی یا کولکتہ منتقل کرانا چاہتاہے : بھارتی میڈیا
March 8, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے پاکستانی سکیورٹی ٹیم کی جانب سے دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم میں شکوک و شبہات ظاہر کرنے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 16 مارچ کو کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کو موہالی یا کولکتہ منتقل کرانا چاہتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر یارخان نے پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے منتقل کرانے کو کہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کل جاری کرے گا۔