پاکستان بھارت میچ سے قبل امیتابھ بچن کے بھی ترانہ غلط پڑھنے کا انکشاف

لاہور (92نیوز) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاک بھارت میچ سے قبل بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن کے بھی ترانہ غلط پڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی اس سنگین غلطی پر ان کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شفقت امانت علی خان کے بعد امتیابھ بچن بھی تنقید کی زد میں آ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپرسٹار نے بھی ٹی ٹوینٹی کے لئے سجائی گئی خصوصی تقریب میں اپنا قومی ترانہ غلط پڑھا۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بھارت سے شکست کے باعث جہاں پاکستانی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے وہیں میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی نامور شخصیات کے لیے بھی یہ تجربہ کچھ زیادہ خوشگوارثابت نہیں ہو رہا۔
تقریب میں پاکستان کی جانب سے نامور موسیقار شفقت امانت علی خان نے قومی ترانہ پڑھا لیکن شائقین کا دل جیتنے میں ناکامی پر سوشل میڈیا نے ان پر تنقید کی یلغار کر دی۔ گلوگار نے ٹوئٹر کے ذریعے وضاحت کی کہ انہوں نے ترانہ غلط نہیں پڑا۔ ساونڈ سسٹم میں تکنیکی وجوہات کے باعث یہ تاثر پیدا ہوا۔
اب شفقت امانت علی خان کے بعد بھارت کی جانب سے ترانہ پڑھنے والے امیتابھ بچن پر بھی یہی الزام عائد کیا جارہا ہے اور بھارتی میڈیا نے تو یہ بھی دعویٰ کیا ہے قوم کے جذبات مجروح کرنے پر امیتابھ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔