پاکستان بھارت سرحد پر کرتارپور راہداری منصوبے کا اج افتتاح ہو گا

اسلام آباد (92 نیوز) امن کی راہیں کھلنے لگی۔ کرتارپور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزرا، سول وفوجی حکام، سابق بھارتی کرکٹرنجوت سنگھ سدھو، 150 کے قریب پاکستانی اور بھارتی صحافی شرکت کریں گے۔
کرتارپور راہداری کا منصوبہ دو مراحل میں پایئہ تکمیل تک پہنچے گا ۔ پہلے مرحلے میں سرحدی ٹرمینل اور دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل تعمیر ہوگا ۔ ساڑھے 4 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک بھی تعمیرکی جائےگی۔
گردوارہ کی تزئین و آرائش بھی ہوگی ۔ گردوارہ تک مستقبل میں بغیر ویزہ خصوصی پرمٹ کا اجراء ہو گا۔ یاتری بائیو میٹرک کرا کر گردوارہ میں پہنچ سکیں گے۔ یاتریوں کیلئے ہوٹل اور قیام گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
سرحد سے بارڈ ٹرمینل تک گاڑیوں پر یا پیدل رسائی ممکن ہوگی ۔ بارڈر ٹرمینل میں پارکنگ ، امیگریشن ، طبی اور دیگر سہولیات میسر ہونگی ۔ پارکنگ میں پہنچنے پریاتری بائیو میٹرک کرا کر گردوارہ میں پہنچ سکیں گے۔