Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا اشتعال انگیز بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی وزیر دفاع کا بیان فریب اور ہمسایہ ممالک کے خلاف دشمنی کا عکاس ہے ۔ پاکستان مخالف بھارتی مذموم مہم مکمل طور پر بے نقاب، بدنام ہو چکی ہے۔ عالمی برادری میں اب بھارتی ہرزہ سرائی کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ  بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ بربریت مستند حقیقت ہے۔ پاکستان نے انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پر ڈوزیئر عالمی دنیا کے سپرد کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے تاہم  کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں، غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔