Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: آخری معرکہ کل ہو گا

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: آخری معرکہ کل ہو گا
May 5, 2015
ڈھاکہ (92نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل میرپور ڈھاکا میں شروع ہو گا۔ شیربنگلا سٹیڈیم کی وکٹ بھی ک±ھلنا کی طرح بے جان ثابت ہوئی تو پاکستانی ٹیم کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بجے شروع ہو گا۔ کھلنا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ تو فارم میں تھی ہی، پاکستان کی باو¿لنگ بھی دھوکہ دے گئی، اوپر سے بیٹنگ وکٹ نے تو گویا جلتی پر تیل کا کام کیا اور میچ گرین شرٹس کے ہاتھوں سے چھین لیا گیا۔ میچ کے دوران پانچ دن میں پندرہ سو پندرہ رنز بنے اور صرف چھبیس وکٹیں گریں، پاکستانی باو¿لرز نے جارحانہ رویہ تو دکھایا لیکن صرف لفظوں کی حد تک۔ پاکستانی ٹیم دورے میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی یا اسے خالی ہاتھ لوٹنا ہو گا، اس کا فیصلہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ میرپور کی وکٹ بھی کرے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔