Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، تیسرا میچ قومی ٹیم نے جیت لیا

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، تیسرا میچ قومی ٹیم نے جیت لیا
February 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ قومی ٹیم نے جیت لیا ۔ ویسٹ انڈیز نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ۔ مہمان ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں سب اچھا ہے دیگر ٹیموں کو بھی یہاں آنا چاہئے۔ کراچی میں منعقدہ تین ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کی سیریز تو ویسٹ انڈیز کے نام رہی  تاہم آخری میچ پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔ قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے سے زیادہ150رنز کا بنائے ۔  جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوور میں138 رنز بنا سکی اور جیت پاکستان کا مقدر بنی ندا ڈار شاندار کارکردگی پلیئر اف دی میچ قرار پائیں ۔ سیریز کا آخری میچ تو پاکستان نے جیتا  مگر سیریز کی فتح کا جشن ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے منایا وہ بھی اپنے منفردانداز میں ۔ ویسٹ انڈین کپتان نے کہا پاکستان میں سب اچھا ہے یہاں ہمیں بہت پیار ملا دیگرٹیموں سے بھی کہونگی کہ پاکستان کا رخ کریں۔ سابق کپتان ثنامیر کا کہنا تھا کہ انکو خوشی ہے کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا سوواں انٹر نیشنل میچ کراچی میں کھیلا  جبکہ ندا ڈار بھی میچ میں شاندار کارکردگی پر خوش  نظر آئیں۔ دونوں ٹیموں کی اگلی منزل یو اے ای ہے جہاں تین ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔