Tuesday, February 7, 2023

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز ، شاہینوں نے اڑان بھر لی

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز ، شاہینوں نے اڑان بھر لی
لاہور ( 92 نیوز) جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے شاہینوں نے لاہور سے اڑان بھر لی ۔ قومی اسکواڈ براستہ دبئی جوہانسبرگ پہنچے گا ،کپتان سرفرازاحمد، شان مسعوداور اسد شفیق کراچی سے جنوبی افریقہ روانہ ہوئے۔ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز  کھیلنے کیلئے روانہ ہو گئی ۔  کپتان سرفراز احمد ،شان مسعود اور اسد شفیق نے کراچی سےرخت سفرباندھا جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ فیملی مصروفیات کے باعث بیس دسمبر کوروانہ ہوں گے۔ گرین شرٹس  اورپروٹیز کےدرمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ چھبیس دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا ۔ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے کیپ ٹاؤن اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ گیارہ جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔ ٹیسٹ سیریز  کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان  پانچ ون ڈے اور تین  ٹی ٹوینٹی میچ شیڈول ہیں۔