Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، ونڈے میچز کی سیریز کا اعلان کردیاگیا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، ونڈے میچز کی سیریز کا اعلان کردیاگیا
February 10, 2019
دبئی ( 92 نیوز) پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا  پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا اعلان کر دیا گیا۔ سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا جب کہ 24 مارچ  کو دونوں ٹیمیں دوسری بار مقابل ہوں گی ۔ ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 27 مارچ اور چوتھا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری  میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔  سیریز کے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے ۔