Thursday, September 19, 2024

پاکستان بلندترین شرح سود پر یوروبانڈز جاری کرنیوالا ملک بن گیا

پاکستان بلندترین شرح سود پر یوروبانڈز جاری کرنیوالا ملک بن گیا
October 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے گزشتہ دو سال میں ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز 8.25 فیصد کے مہنگے ترین ریٹ پر جاری کیے ہیں۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جس نے اتنے بلند ترین شرح سود پر یورو بانڈز جاری کیے ہوں۔ ایتھوپیا نے ڈیڑھ ارب ڈالر یوروبانڈز 6 فیصداور روانڈا نے 400 ملین ڈالر کے یوروبانڈز 6.8 فیصد کے ریٹ پرجاری کیے۔ زیمبیا نے 750 ملین ڈالر کے یوروبانڈز 6.2 فیصد کے ریٹ پر جاری کیے۔ نائیجیریا نے یوروبانڈز کا مارک اپ ریٹ 7 فیصد سے کم رکھا۔ کینیا نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے یورو بانڈز 6.8 فیصد کے مارک اپ ریٹ پر جاری کیے۔ چند ماہ پہلے سری لنکا نے 650 ملین ڈالر کے یورو بانڈز 6.1 فیصد کے مارک اپ ریٹ پر جاری کیے۔ پاکستان نے یورو بانڈز کے مارک اپ ریٹ میں افریقہ کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے مہنگے ترین یورو بانڈز کے اجرا کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پاکستان یوروبانڈز جاری کرنے والا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی سینیٹ میں حکومت کے خلاف تحریک لتوا پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجود حکومت کی معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو بیرون ملک کا غلام بنا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں مگر حکومت قرض پہ قرض لیے جارہی ہے۔