Saturday, July 27, 2024

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
February 10, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ سنٹرل کنٹریکٹ میں تین کیٹگری اے ، بی اور سی کو رکھا گیا ہے۔ اے کیٹگری میںدو کھلاڑیوں عامر اشفاق اور بدر منیر کو رکھا گیا ہے۔ بی کیٹگری میں انیس جاوید، مسعود جام شامل ہیں۔ اعلان کردہ سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میںہارون خان، محمد وقاص، ساجد نواز‘ محمد ایاز، ادریس سلی، محمد جمیل، عرفان مجید، ذیشان عباسی، زاہد محمود‘ محسن خان، اسرار الحسن شامل ہیں۔ سنٹرل کنٹریکٹ جون دو ہزارسولہ تک کے لیے ہو گا۔