ویب ڈیسک: چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکا سے روئی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
احسان الحق نے کہا ہے کہ ہفتے بھر میں امریکا سے 72 ہزار بیلز کے درآمدی معاہدے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، 30 لاکھ سے زائد بیلز روئی کے درآمدی معاہدے مکمل ہوئے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی پر درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روئی کی قیمت بھی200 روپے کے اضافے سے 18 ہزار 200 روپے من تک پہنچ گئی ہے۔