Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان ایشین سکس ریڈ بال کا چیمپئن بن گیا

پاکستان ایشین سکس ریڈ بال کا چیمپئن بن گیا
July 2, 2017

لاہور(92نیوز)کرکٹ کے بعد ایک اور خوشخبری پاکستان ایشین سکس ریڈ بال کا چیمپئن بن گیا، فائنل میں محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لی چن وائی کو سات صفر فریمز کے اسکور سے شکست دی۔

تفصیلات کےمطابق قوم کیلئے ایک اور خوشخبری،کرکٹ کے بعد پاکستان اسنوکر کا بھی چیمپئن بن گیا محمد سجاد نےہانگ کانگ کے لی چن وائی کو باآسانی سات صفر سے شکست دے کر  ایشین سکس ریڈ بال کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ محمد سجاد نے ابتدا سے ہی حریف کیوئسٹ کو دباؤ میں رکھا،لی چن وائی ایک بھی فریم اپنے نام نہ  کر سکے۔

محمد سجاد نے پہلا فریم چھپن  گیارہ دوسرا چھپن ایک اور تیسرا فریم  اکتیس کے مقابلے میں بتیس پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔ سجاد نے باقی چار فریم بھی باآسانی اپنے نام کر کے ایشین چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔