پاکستان ایئرفورس اور چینی ایئرفورس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیرہوگئیں
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان ایئرفورس اور چینی ایئرفورس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق شاہین فور مشقیں بارہ ستمبر سے چین میں جاری تھیں جن میں پاک فضائیہ کے متعدد سکواڈرن نے حصہ لیا۔
ترجمان ایئر فورس کے مطابق اہئروائس مارشل مجاہد انور خان اور ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف آپریشن بھی جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئی جنگی مشقوں کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔