Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان آنے کی خواہشمند خاتون ویزاکیلئے پاکستانی سفیر سے رابطہ کرئے:تسنیم اسلم

پاکستان آنے کی خواہشمند خاتون ویزاکیلئے پاکستانی سفیر سے رابطہ کرئے:تسنیم اسلم
May 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)92 نیوز نیپال میں زلزلہ متاثرین کی آواز بن گیا  پاکستان واپس آنے کی خواہش مند خاتون کی خبر نشر ہونے پر  ترجمان وزارت خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستانی خاتون کو پاکستان لانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹٰی ٹو نیوز نے نیپال میں زلزلہ متاثرین کے حوالےسے خصوصی کوریج کے دوران پاکستان آنے کی خواہش مند متاثرہ خاتون کی آواز اٹھائی تھی۔ نیپال میں 92 نیوز کے نمائندے طارق مرید سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون ٹینا نے بتایا کہ اس کا خاوند ملتان میں ہے اور وہ پاکستان جانا چاہتی ہے۔ 92 نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ترجمان وزارت خارجہ تسنیم اسلم نے بتایا کہ نیپال میں پاکستانی سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور  پاکستان آنے کی خواہش مند خاتون  ویزا کے لئے نیپال  میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کرے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔