Friday, December 9, 2022

پاکستان اور یو اے ای کے میچ میں تماشائی  کی عمدہ فیلڈنگ

پاکستان اور یو اے ای کے میچ میں تماشائی  کی عمدہ فیلڈنگ
برسبین (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی بیٹنگ کے دوران سینتالیسویں اوور میں عمر اکمل نے محمد نوید کی گیند پر زور دار ہٹ لگائی جس پر  گیند اڑتی ہوئی میدان سے باہر پہنچ گئی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے شائقین میں موجود ایک  سردار جی نے ایک ہاتھ سے اس گیندکو کیچ کر لیا اور ساتھ ہی کھلاڑيوں کو یہ سبق دے دیا کہ فیلڈنگ کے دوران کیچ کس کیے جاتے ہیں۔ کیچ کرنے کے بعد سردار کی خوشی بھی دیدنی تھی جسے گراونڈ میں موجود تماشائیوں نے سراہا۔ کیچ کرنے والے سردار نے پاکستانی فیلڈر کو یہ بھی باور کرادیا کہ گیند سے ڈرنے کی بجائے آسانی سے پکڑا جاسکتا ہے۔ عمراکمل کی اس زوردار ہٹ نے جہاں سردار کو کیچ پکڑ کا داد تحسین کا موقع فراہم کیا بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیچ پکڑنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔