Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم !!! بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے: صدر آزادکشمیر

پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم !!! بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے: صدر آزادکشمیر
August 23, 2015
کراچی (92نیوز) آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب نے پاکستان میں ہونےوالی دہشت گردی میں بھارت کو ملوث قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری نے بھارتی حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی پی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھارتی الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دےدیا۔ ان کاکہناتھاکہ اقتصادی راہداری کامعاملہ طے پاتے ہی بھارت سازشوں پر اتر آیا۔ کراچی، بلوچستان اور پختونخوا میں ہونےوالی دہشت گردی میں بھی بھارت ملوث ہے۔ بھارت تو اس حد تک گر گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بے زبان جانوروں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سردار یعقوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی لیکن بھارت ہمیشہ الزام تراشیاں کر کے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ آرمی چیف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کشمیریوں کو خود فیصلہ کرنے کا کہا۔