Saturday, July 27, 2024

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کرینگے، شیخ رشید

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کرینگے، شیخ رشید
November 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کریں گے۔

سوموار کے روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے کہا پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کی کوششیں جاری رکھے گا، بین الاقوامی برادری انسانی ہمدری کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد اور معاونت کرے۔

اس موقع پر ڈنمارک سفیر نے کہا پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ “گرین معاہدہ” جلد دستخط ہو جائیگا۔ گرین معاہدے سے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان کاروباری تعلقات میں وسعت آئیگی۔