Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات ناکام ہوگئے

پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات ناکام ہوگئے
December 9, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پرمذاکرات ناکام ہوگئے چین نے موجودہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان کو مزید رعایتیں دینے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارت کے دوسرے معاہدے پر مذاکرات چھ اور سات دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئے۔ چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی۔ چینی وفد نے وزارت تجارت اور ایف بی آر کے حکام سے مذاکرات کیے پاکستان نے مذاکرات میں چین تک اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے موجودہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت ٹیکسز اور کسٹمز ڈیوٹیز کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پاکستانی حکام نے کہا کہ موجودہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت چین پاکستان کی 40 ٹیرف لائنز میں مزید کمی کرے تاکہ دونوں ممالک اس معاہدے سے فائدہ اٹھاسکیں اور دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوسکے تاہم چین نے پاکستان کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ چین نے موجودہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت پاکستان کو مزید رعایتیں دینے سے انکار کردیا ہے۔ چین نے پاکستانی برآمدات کا الیکٹرانک ڈیٹا بھی ایف بی آر کو دینے سے انکار کردیا۔ چین نے پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا دوسرا معاہدہ کرنے پر زوردیا ہے ، چینی حکام کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا دوسرا معاہدہ کرتا ہے تو اس میں پاکستان کو رعایتیں دی جاسکتی ہیں۔