Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں: ممنون حسین، مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے: شی جن پنگ

پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں: ممنون حسین، مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے: شی جن پنگ
September 2, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) بیجنگ میں صدر مملکت ممنون حسین اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین سے دوستی کو مزید وسعت دے رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں صدر ممنون حسین نے چینی صدر شی جن پنگ سے علاقائی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں۔ پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک رہے ہیں۔ غم کی گھڑی میں بھی دونوں دوست ملک قریب رہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان اہم سنگ میل ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو کبھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔