پاکستان اور چین آئرن برادر ، بنیادی مفادات کیلئے ایک دوسرے کے مددگار ہیں ، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں۔ بنیادی مفادات کیلئے ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں کہا سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی لوگوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے پر گامزن ہے۔ چین نے نو آبادیاتی نظام میں جکڑی اقوام کو نکلنے کا حوصلہ دیا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے خطاب میں کہا دنیا کو کورونا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے باعث خطرات کا سامنا ہے۔ دوسرے ملکوں کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو ناکامی ہو گی۔ دہشت گردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔