پاکستان اور پی آئی اے نے عالمی مقدمہ میں فتح، ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور پی آئی اے نے عالمی مقدمہ میں فتح حاصل کرلی، ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آگیا۔
پاکستان اور پی آئی اے نے عالمی مقدمہ میں فتح حاصل کرلی، برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں ٹیتھیان کمپنی کی عمل درآمد درخواست خارج کردی۔ ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آگیا۔
برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے منجمند اثاثے بحال کر دیئے۔ ریکوڈیک کیس میں پی آئی اے کے خلاف پہلے کے تمام احکامات واپس لے لیے گئے، روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس ہوگا۔