Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردیں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردیں
December 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں، گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں نے نیٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی ٹریننگ میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فزیکل ٹریننگ بھی کی، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستانی باؤلرز کو ٹپس دیں۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر کورونا کے وار جاری ہیں، مہمان ٹیم کے 4 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔ چار ارکان میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے۔ کھلاڑیوں میں شیلڈن کارٹرل، روسٹن چیز، کائل مایئرز شامل ہیں، چاروں ارکان کو ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے دیگر تمام ممبران کے دو دو مرتبہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں، تاہم رپورٹ منفی آئی ہے۔