Saturday, July 27, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی 20 میں آج پنجہ آزمائی کریں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی 20 میں آج پنجہ آزمائی کریں گے
April 2, 2018

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی 20 میں آج پنجہ آزمائی کریں گے ۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے ان ایکشن ہوں گی ۔

 گرین شرٹس سیریز اپنے نام کریں گے یا ویسٹ انڈین ٹیم کم بیک کرے گی ،دوسراٹی 20 آج کھیلا جائے گا ۔  

  سرفراز الیون جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں تو کیربنیرٹیم نے بھی سیریز میں واپسی کے لیے کمر کس لی ۔

 کپتان جیسن محمد نے کہا کہ اگلے میچز میں نئی حکمت عملی اپنائیں گے اور اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کریں گے ۔   

 پاکستان کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے سیریز میں کلین سوئپ فتح درکار ہے ۔  

 گرین شرٹس کیجانب سے دوسرے مقابلے میں بھی وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے ۔

 آج بھی سات مختلف مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں ۔ شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے ہی اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا ۔ شہری انتظامات سے خوش ہیں ۔

 پولیس اور رینجرز کےبھاری نفری نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات ہے ۔ مانیڑنگ روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔

 پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی تھی ۔