Saturday, July 27, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میں کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میں کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گے
April 30, 2017
برج ٹاون (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میچ میں کچھ دیر بعد مد مقابل ہوں گےمصباح الحق  کیربئینز کے دیس میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں گرین کیپس کو تین میچوں کی  سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کےمطابق برج ٹاؤن میں لگے گا میدان  آمنے سامنے ہوں گے ویسٹ انڈیز اور پاکستان،،مصباح الحق نئی تاریخ رقم کریں گے ؟یا کیربئینز سیریز میں کم بیک کریں گے ؟دوسراٹیسٹ آج سے برج ٹاؤن میں شروع ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگاْ۔ پاکستان نے اب تک ویسٹ انڈیز میں 8 ٹیسٹ سیریز کھیلیں ہیں جن میں سے ایک بھی اپنے نام نہیں کر پائےمصباح الحق اور یونس خان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ کھیل کوہمیشہ کے لیے الوداع کہنے سے قبل کیریبیئن جزائر پر ٹیم کو سیریز کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ جمیکا کے ہیرو یاسر شاہ اور محمد عامر بارباڈوس میں بھی وکٹیں اڑانے کیلئے بے تاب ہیں شائقین کو رنز کی مشین یونس خان سے امیدیں وابستہ ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی گرین کیپس کو تین میچوں کی سیزیر میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔