Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہوں گے
December 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہوں گے، میچ شام 6 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 

کپتان بابراعظم نے کہا جیت کیلئے پُرعزم ہیں تاہم ویسٹ انڈیز آسان ہدف نہیں، ویرات کوہلی سے جو بات ہوئی وہ سب کو نہیں بتاسکتا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، بابر اعظم نے وکٹ کیپینگ کے جوہر بھی دکھائے، قومی ٹیم نے انڈور گیمز بھی کھیلیں۔ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی جبکہ کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ کروایا۔

ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2018 میں نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا، جس میں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیبیو کیا تھا۔