Saturday, December 3, 2022

پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی 20 میں آج ٹکرائیں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی 20 میں آج ٹکرائیں گے

ولنگٹن ( 92 نیوز ) شاہینوں نے ون ڈے کی شکست بھلا کر ٹی 20 سیریز پر نظریں جما لیں ۔ مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کا آغاز کل سے ہوگا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی 20میں آج ولنگٹن کے میدان میں ٹکرائیں گے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا  آغاز آج سے ہو رہا ۔ پہلے معرکے میں دونوں ٹیمیں ولنگٹن کے میدان میں  آمنے سامنے ہوں گی  ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہو گا  ۔

چوتھے ایک روزہ مقابلے میں انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 سیریز میں ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔

سرفرازالیون نےپے در پے شکتوں پر مرہم رکھنے کے لیے خوب پریکٹس کی  ۔ کوچز نے کھلاڑیوں کو  سخت ٹریننگ کروائی  ۔پلیئرز نے بھی غلطیوں پر قابو پانے کے لیے خوب جان ماری ۔

موجودہ عالمی ٹی 20 رینکنگ میں  کیویز 126 پوائنٹس کیساتھ پہلے  جبکہ پاکستان 124 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

گرین شرٹس کے پاس ایک بار پھر پہلی  پوزیشن پر قبضہ جمانے کا نادر موقع ہے  ۔ قومی ٹیم سیریز دو ایک سے بھی اپنے نام کر لے تو پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی ۔